اسلامی جمعیت طلبا کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات
ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبا کے وفدنے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقت کی اور طلبا کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ وفد میں ناظم پنجاب شمالی شاہ زیب احمد، میاں ارسلان طارق، شفیق خان اور تصور کاظمی موجود تھے.ملاقات میں بہت سے مطالبات کو تسلیم کیا گیا جن میں آن لائن کلاسز کے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
لیے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو جلد از جلد بہتر بنایا جائے گا، جبکہ قبائلی علاقوں خصوصاً فاٹا کیلئے الگ سے ایک محفوظ سٹوڈنٹ پورٹل بنایا جائے گا اور وزیر تعلیم پرائیویٹ ڈگریز کرنے والے طلبہ کا امتحان لینے کیلئے ایچ ای سی کو ہدایات جاری کریں گے. تاکہ ان طلبہ کا وقت ضائع نہ ہو مزید یہ کہ وزارت تعلیم یونیورسٹیز اور ایچ ای سی کو طے شدہ بجٹ سے زائد اضافی رقم سپلیمنٹری گرانٹ کی صورت میں ادا کرے گی اورطلبہ کی سکالرشپ کیلئے تعلیمی اداروں کو الگ سے رقم ادا کی جائے گی۔