شرح سود میں کمی، کاروبار کے مواقع بڑھیں گے، جلال الدین رومی

  شرح سود میں کمی، کاروبار کے مواقع بڑھیں گے، جلال الدین رومی

  

ملتان ( نیوز رپو رٹر) چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان اور سابق صدر چیمبر آف کامرس ملتان /ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود کو 8 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، شرح سود میں کمی سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے، اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہو گی، حکومت ایکسپورٹ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

پر بھی سیلز ٹیکس کی زیرو ریٹڈ پالیسی اختیار کرے، گزشتہ روزسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے معروف صنعتکارخواجہ جلال الدین رومی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں بدحالی کے باعث شرح سود میں حکومت کی جانب سے مسلسل کمی کی گئی ہے، رواں سال شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد تھی جو اب مسلسل 6 اعشاریہ 25 فیصد کمی کے باعث 7 فیصد رہ گئی ہے، شرح سود میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے بتدریج کمی خوش ا?ئند ہے جو کہ معاشی بحالی کے لیئے اسٹیٹ بنک کا بڑا فیصلہ ہے جس سے صنعتوں اور کاروباری حضرات کو فائدہ پہنچے گا جبکہ کورونا کی وجہ سے معیشت بھی بحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہو گی اورکاروبار کے مواقع بڑھیں گے اس سیمعاشی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کساد بازاری میں دنیا کی مصنوعات سے مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ایکسپورٹ پر عائد سیلز ٹیکس پر بھی نظر ثانی کرے اور زیرو ریٹڈ پالیسی اختیار کرے، اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح حکومت وعدے کے مطابق 5 فیصد کرے تاکہ صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کو ریلیف مل سکے، جس سے پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔

جلال الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -