بجٹ 2020-21‘جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 7ارب مختص

  بجٹ 2020-21‘جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 7ارب مختص

  

ملتان ( خصو صی رپو رٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بجٹ 2020-21میں ملتان ڈویثرن کی ترقی کے لئے بیشتر منصوبوں بارے رقم مختص کردی گئی۔ ملتان ڈویثرن کیلئے جاری 340 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ساڑھے سات ارب روپے جبکہ نئیی سکیموں (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کیلئے 22 کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق کی جانب سے مجوزہ ملتان ترقیاتی پیکج کی متعدد سکیمیں بھی بجٹ میں شامل کی گئیں۔ صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ کی گئی۔ملتان میں بے سہارا افراد کیلئے مستقل پناہگاہ کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے جبکہ زراعت کے شعبے میں تحقیق کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ملتان میں 500بیڈز پر مشتمل نشتر 2ہسپتال کے لئے 1 ارب روپے، نشتر ہسپتال فارمیسی اور سٹور بلاک کے لئے 35 کروڑ روپے، چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبے کیلئے 15 کروڑ روپے، زیر تعمیر ڈی ایچ کیو کیلئے ساڑھے چودہ کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر ومرمت بارے بھی متعدد سکیمیں بجٹ کا حصہ بنیں ہیں۔ ملتان متی تل روڈ دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے،شیر شاہ بائی پاس تا موٹر وے دو رویہ سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 10 کروڑ روپے،نادرہ آباد فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ روپے،سورج کنڈ روڈ کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے،سنار مل تا بی سی چوک سٹڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 3 کروڑ روپے، جیل موڑ تا لوہاراں والی چکی سڑک کے تعمیر و مرمت کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب بجٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی متعدد سکیموں کو فنڈنگ کی گئی۔ جس میں ملتان میں نئی ترقیاتی سکیموں میں ہاکی آسٹروٹرف کے لئے 10 کروڑ روپے، کہروڑ پکا تحصیل سپورٹس کمپلیکس کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کمشنر آفس ملتان کی جانب سے شہر کے سیوریج نظام کی بہتری بارے بھجوائی گئی سکیموں کو بھی بجٹ میں شامل کیا گیا۔ شہر کی سیوریج حالت بہتر کرنے اور پرانی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کیلئے 35 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئے علاقوں میں سیوریج لائن ڈالنے کیلئے 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پانی کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔چونگی نمبر 9 کے ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے میں بھی حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔سائنس کالج میں ناپید سہولیات کی فراہمی کیلئے 3 کروڑ،ایمرسن کالج میں بی ایس بلاک کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ،محمد نواز شریف انجنیرنگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے 5 کروڑ، جبکہ ذرعی یونیورسٹی کی تکمیل کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ماڈل منڈی مویشیاں کی تکمیل کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -