پروگرام ”ریڈیو کلینک“میں ڈاکٹر سہیل عباس اور سلمان کاظمی کی شرکت

پروگرام ”ریڈیو کلینک“میں ڈاکٹر سہیل عباس اور سلمان کاظمی کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروگرام ریڈیو کلینک میں ماہر امراض دانت پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان اور جنرل فزیشن ڈاکٹر سلمان کاظمی کی شرکت میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے،پروگرام کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دانتوں کے امراض کا خدشہ کم ہے مگر انفیکشن ہوسکتی ہے،ثنا مکی اور دیگر بوٹیوں کے قہوہ پینے سے مسو ڑھوں کی سوجن ہوجاتی ہے جو آگے چل کر مزید امراض کا باعث بنتی ہے، یاد رکھیں منہ اور گلہ انسانی جسم کے لئے دروازے کا کام کرتا ہے اور مجھے ابھی تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ طبی ماہرین کرونا وائرس کے حوالے سے فی نول اور امونیم کمپاؤنڈ کے ماؤتھ واشز ریکمینڈ کیوں نہیں کررہے یہ دونوں ڈٹرجنٹ کا کام کرتے ہیں اگر ان ماؤتھ واشز کا استعمال کرلیا جائے تو وائرس جسم میں جانے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گاجبکہ پروگرام کے آخری حصے میں ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا تھا کہ کر روناایڈوائزی گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر تمام ہسپتالوں میں عمل درآمد جاری ہے۔

ادویاتاور انجکشنز کے استعمال کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، ڈینگی سے بچاؤ کا حل حفاظتی تدابیر میں پوشیدہ ہے جبکہ ٹائیفائڈ اور کرونا کی تشخیص ایک جیسی نہیں علامات ملتی جلتی ہوسکتی ہیں مگر علاج مستند ڈاکٹر ہی سے کروائیں۔

مزید :

کلچر -