احتساب کرنے کے دعویدار مافیا کے سرپرست بن بیٹھے ہیں، ذیشان اختر

    احتساب کرنے کے دعویدار مافیا کے سرپرست بن بیٹھے ہیں، ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ مت کی تعلیم، صحت اور سوشل سیکورٹی ترجیح نہیں۔ کرونا کی وجہ سے (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

حکومت کو بجٹ بنانے کا آسان موقع مل گیاہے۔حکومت نے معاشی نظام IMF، صحت DHO اور ایجوکیشن کو DFID کے حوالے کردیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ مافیاز ملک کیلئے دیمک سے زیادہ خطرناک ہیں۔ادویات،آٹا چینی اور پٹرول مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور ہے۔ وزیراعظم کنفیوژ ہیں اور ان کے ہر بیان سے یہی لگتاہے کہ انہیں حالات کا صحیح ادراک نہیں۔ ان کی گفتگوؤں سے یوں لگتاہے ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک میں رہتے ہیں۔ احتساب کرنے کے دعویدار مافیا زکے سرپرست بن بیٹھے ہیں۔ حکومتی گاڑی ریورس گیئر میں ہے۔ ملک آگے جانے کی بجائے تیزی سے پیچھے جارہاہے۔ معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی َہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ کرونا وبا سے پہلے ہی ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوچکاتھا۔ حکمران کرونا وبا کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -