سوشل سیکورٹی ہسپتال بہترین تحفہ ہوگا، حنیف پتافی

سوشل سیکورٹی ہسپتال بہترین تحفہ ہوگا، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں 100 بیڈ کے حامل سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر اگست میں شروع کردی جائے گی جامپور روڈ پر 20 کنال رقبہ مختص کردیا گیا تعمیراتی منصوبہ پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

دئیے گئے۔ضلع ڈیرہ غازی خان کے سوشل سکیورٹی مڈل سکولوں کی ہائیر سیکنڈری سطح تک کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹیم جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرے گی یہ بات مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی سے سیکرٹری سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کیلئے سیکرٹری پنجاب سوشل سکیورٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال صنعتی ملازمین کے ساتھ مقامی افراد کیلئے بہترین تحفہ ہوگا جہاں کم فیس پر علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال عارضی طور پر چوک چورہٹہ میں کرایہ کی عمارت میں کام کررہی ہے۔ انسانیت کا درد رکھنے والی خاتون نے ہسپتال کیلئے قیمتی رقبہ عطیہ کیا۔ ٹیوٹا شوروم کے نزدیک جام پور روڈ پر عمارت تعمیر ہونے پر ہسپتال وہاں منتقل کردی جائے گی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -