مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا کی ہڑتال جاری، ریلیاں

    مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا کی ہڑتال جاری، ریلیاں

  

ملتان، بہاولپور (سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے مزکزی صدر فضل غفار باچا، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال نون نے تمام صوبائی صدور اور سنٹرل کمیٹی کی مشاروت کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں کا بجٹ مسترد کردیا اس موقع پر ملتان ڈویڑن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی ڈائریکٹر ایم ڈی زراعت سے نکالی گئی، جس کی قیادت رانا اقبال نون نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال نون نے کہا کہ یہ ہڑتال کا سلسلہ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ایپکا نے حکومت پاکستان و پنجاب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے اور مہنگائی میں ہوشر بااضافہ،یوٹیلیٹی بل اور اشیا خرد نوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کے خلاف احتجاجی پروگرام دے دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات میں شامل سرکاری ملازمین کے پے سکیل کی (revisionاور تمام اڈھاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں زم کئے جائے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہاوس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو ساٹھ فیصد کی شرح سے رننگ پر دیا جائے،پورے ملک کے ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الاونس دیا جائے عدلیہ اور سیکرٹریٹ کے ملازمین میں تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے اب گریڈیشن سے رہجانے والے تمام ٹیکینیکل اور نان ٹیکینیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے انشورنس کی رقم ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر بمعہ منافع دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، اور کنٹریکٹ پالیسی ختم کی جائے کنوینس، میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری پر منظور کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار اسلام ا?باد تک کیا جائے گا اس کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا اس موقع پر غلام عباس کھوکھر، سید ارشاد حسین نقدی، مخدوم اظہر حسین گیلانی، قاری محمد طارق کھوکھر، ملک اعظم شیر اعوان، محمد اجمل شاکر، چودھری لطیف، بشیر احمد جوئیہ، شاہرے خان، محمد علی، مہر محمد ہراج، سید علی حیدر شاہ،ملک توفیق احمد، عثمان وائی، شاہد خان،سید اقبال شاہ، محمد شریف بھٹی، صفدر اعوان ودیگر ایپکا کے عہدیداران و کارکنوں نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔مرکزی صدر ایپکا پاکستان بنارس خان جدون۔مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا۔صوبائی صدر ایپکا پاکستان ظفرعلی خان۔صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا طاہر شاہ کے حکم کے مطابق بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے۔ایڈ ہاک ایلوبنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے۔سکیل ریوائز نہ کرنے۔گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ نہ دینے اور ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ کرنے کیخلاف پورے ملک کی طرح ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفس ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں ملازمین نے سیا ہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔اور سیاہ بینر اٹھارکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے صدر محمد وسیم خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری غلام قاسم بھٹہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق فوری دئیے جائے۔ اور چارٹرآف ڈیمانڈ منظور کیا جائے۔ادھرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی و صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظرانداز کرنے کے خلاف پورے ملک کی طرح بہاولپورمیں سرکاری دفاتر میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود سینکڑوں سرکاری ملازمین نے چڑیا گھر اسٹیڈیم روڈ کو بلاک کرکے ملتان روڈ کی ٹریفک کو بری طرح متاثر کر دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔صوبائی سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر پی ڈبلیو ڈی کے سیکرٹری چوہدری افضل محمود،ڈویژنل صدر ملک ریاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیکا سے جڑے لاکھوں خاندانوں نے تحریک انصاف کو اعتماد کا ووٹ دیا آج لاکھوں خاندان مہنگائی کے ہوشربا دور اور وفاق و صوبائی بجٹ میں ملازمین کو نظرانداز کرنے پر شدید سراپا احتجاج ہیں اور کرونا جیسی موذی وبا کے باوجود پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور حکومت سے مظالبہ کر رہے ہیں کہ اقتدار سے پہلے جو وعدے تحریک انصاف نے ملازمین سے کیے تھے خدا کے واسطے کوئی ایک تو وعدہ پورا کردیں تاکہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کا کوئی احسان یاد رکھا جائیگا۔

ایپکا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -