مافیا سرگرم،ادویات کی بلیک میں فروخت،عوام سراپا احتجاج

  مافیا سرگرم،ادویات کی بلیک میں فروخت،عوام سراپا احتجاج

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)ڈیکا ڈران،ڈیکسا میتھا سون سمیت ایول بلیک میں فروخت آ ریتھرو سین،ایماکسل اور ڈوکسی کے ریٹ میں دگنہ اضافہ۔انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے ریٹ میں ہوش ربا اضا فہ پر عوام کی دھاڑیں نکل گئیں۔جوکہ ڈریپ کی کارکرردگی پر سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعلی پنجاب سمیت اربا ب اختیار سے نوٹس لینے کا مطا لبہ۔تفصیل کے مطا بق کرونا وبا ء کے با عث میڈیکل ما فیا نے ازخود انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ریٹ میں ہوش ربا اضا فہ کردیا۔آ ریتھرو سین گولی400ملی گرام 12روپے سے 18روپے ایماکسل کیپسول 500ملی گرام7روپے سے13روپے ایم پی کلاکس 500ملی گرام 5روپے سے8روپے میں اور ڈاکسی کیپسول100ملی گرام 1روپے سے5روپے کا ہوگیاجبکہ انجی سیڈ گولی اور ڈیکا ڈران انجکشن بالکل غائب ڈیکسا میتھا سون انجکشن چا ئنہ اور ایول انجکشن بلیک میں فروخت ہو نے لگے۔پینا ڈول اور کال پول گولی کے ریٹ بھی ڈبل۔آنکھوں کا 5ملی لیٹر والاڈراپ کے ریٹ میں 50سے60روپے کا اضافہ۔میڈیکل سٹور مالکان کے مطا بق کرونا کے باعث ادویات بنا نے والی فیکٹری بند ہوجانے کی وجہ سے سپلا ئی نہیں مل رہی جس کی وجہ سے مجبورا ادویات بلیک میں خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنا پڑ رہی ہیں جو کہ ڈریپ سمیت متعلقہ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جس کے خلا ف تاجر برادری،سول سو سائٹی،عوامی و سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ادویات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -