خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اوردیور 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اوردیور 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  

ملتان ( خصو صی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 25 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مقتولہ کے شوہر اور دیور کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ملتان کے مطابق مقتولہ امبرین بی بی کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر عثمان اور دیور آصف کو گرفتار کیا گیا۔ مکہ ٹاون کی رہائشی امبرین کو اس کے دیور محمد ا?صف نے گھریلو ناچاکی پر تشدد کا نشانہ بنایا،جس کی تین سال قبل عثمان سے شادی ہوئی تھی۔قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمان سے ابھی رفت تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -