ایم این اے محسن شاہنواز کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  ایم این اے محسن شاہنواز کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری پرنیب طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے نیب سے 13 جولائی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
تک تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ نیب کمپلینٹ اور دیگر دستاویزات فراہم کئے بغیر انہیں طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے، درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق نہیں بتایا گیا، نیب آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں بار بار طلب کر رہا ہے، تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نیب کو غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے،فاضل بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔
محسن شاہنواز