چوکیدار قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام
ملتان، بستی اللہ بخش، بوریوالا(وقائع نگار،نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)چوکیدار کو قتل کردیا گیاجبکہ حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابقبیلے والا کے گورنمنٹ ھائی سکول بوائے کے چپراسی نوجوان ثاقب خان لغاری کاپراسرار طریقے سے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
گزشتہ رات 8 سے 9 کے درمیان بڑی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔معمول کے مطابق وہ اپنے رقبہ پر گئی ے اورواپس نہ آئے۔جب دیر ھو گئی تو اہل خانہ نے ڈھونڈنہ شروع کیا تو رات کے دس بجے ان کی نعش ان کے کماد کی فصل سے برآمد ھو?۔اس کو پسٹل کے فائر سے قتل کیا گیا اور فا?ر سیدھا دل میں کیا گیا جس سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گئی۔بعد میں پولیس کو انفارم کیا گیا تو بیٹ میر ہزار کے ایس ایچ او نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کروا کے نعش کو ان کے ورثا ء کے حوالے کر دیا اور اس کی نماز جنازہ بیلے والا کے ھائی سکول میں ادا کی گئے اور ان کے جسم خاکی کو ان کے آباقبر ستان میں دفن کر دیا گیا اور ایس ایچ او سلیم اقبال نے ابتداء کارواشروع کر دی۔مقتول کے ورثا ء کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے ادھرتھانہ مظفر آباد کے علاقے موٹرسائیکل سلپ ہونے پر 18سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق سلطان پور ہمڑ کا رہائشی مجاہد اپنے دوست سجاد کے ہمراہ کام پر جارہے تھے کہ ڈرائی پورٹ کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل سلپ ہونے پر مجاہد سکندر نہر میں گرکر ڈوب گیا جبکہ سجاد بچ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے غوطہ خوروں کی مدد سے مجاہد کی نعش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی،پولیس نے نعش کی ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے بعد مصروف کارروائی ہے۔جبکہلڈن دیوان صاحب روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا. لڈن روڈ پر اڈی کچی پکی کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص محمد ابراہیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت وار چارافراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں غلام رسول، جمیلہ بی بی، نثار احمد اور ایک 55 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثات