پولیس رولز کی خلاف ورزی، ٹرینی سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات

  پولیس رولز کی خلاف ورزی، ٹرینی سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) ملتان پولیس کی انوکھی منطق۔پولیس رولز کے برعکس ڈی کورس کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹر کو ایس ایچ او کی اہم سیٹ پر تعینات کردیا۔تھانیدار کی ناتجربہ کاری کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او ملتان حسن خان نے ایک روز قبل ٹرینی سب انسپکٹر عمران گل کو شہر کے اہم تھانے میں بطور ایس ایچ او تعینات کردیا ہے۔حالانکہ وہ اس وقت تھانہ میں اٹھارہ ماہ کا ڈی کورس کرنے میں مصروف تھے۔قانونی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ماہرین کے مطابق پولیس رولز سال 1934 باب نمر 19 اور فقرہ نمبر 25 کے تحت ایس ایچ او کی تعیناتی ہیں لے سکتا۔کیونکہ اٹھارہ ماہ کے ڈی کورس کے دوران ٹرینی سب انسپکٹر نے ابتدائی دو ماہ محرر سے محرری کے متعلق کام سیکھنا ہوتا ہے۔اس کے بعد وہ چھ میں مسلسل ایس ایچ او کے ساتھ رہ کر ایس ایچ او شپ سے متعلق امور کو سمجھنا ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسی دوران تقریبا دس ماہ تھانے کے سینیر ترین انوسٹی گیشن آفسیر سے تفتیش کے متعلق سیکھنے کے تمام مراحل کو عبور کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔جب تک ڈی کورس ختم نہیں ہوجاتا۔تب تک وہ ٹرینی سب انسپکٹر ایس ایچ او کی تعیناتی نہیں لے سکتا۔انڈر ٹریننگ اور ناتجربہ کار تھانیدار کی ایس ایچ او کی پوسٹنگ پر پولیس ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے۔اور انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تعینات