فوڈ اتھارٹی: ایک کروڑ 16لاکھ کی ضبط سینکڑوں ٹن خوراک تلف

  فوڈ اتھارٹی: ایک کروڑ 16لاکھ کی ضبط سینکڑوں ٹن خوراک تلف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں 1کروڑ 16لاکھ روپے مالیت کی ضبط کی گئی سینکڑوں ٹن مضرصحت خوراک تلف۔مزیدپاپڑ فیکٹریز، سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت مصالحہ جات وئیر ہاؤسز پر چھاپے، 4فوڈ پوائنٹس سربمہرکردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے دوران کارروائی مضر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

صحت خوراک کو ضبط کیا تھا جس کی مالیت تقریبا 01کروڑ 16لاکھ روپے ہے مظفرگڑھ شہر سے باہر ایکسکیویٹر کی مدد سے تلف کی گئی۔ سینکڑوں ٹن مضرصحت خوراک میں شامل 64ہزار ساشے فلیور ڈرنکنگ پاؤڈر،41ہزار725کلو مینگو سلائس پاؤڈر،9,740کلو مضرصحت ملاوٹی مصالحہ جات،5,150کلو چینی،2622لیٹر جوس،4085لیٹر زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس،3040کلو کریم تلف کی گئی۔اسی طرح مزید مظفرگڑھ میں 836،رحیم یارخان میں 800اور لیہ میں 1596پاپڑ کے پیکٹ تلف کیے گئے۔ مظفرگڑھ میں 2640کلو،راجن پور میں 12کلو، رحیم یارخان میں 4080کلو اور لیہ سے 3008کلو مصالحہ جات تلف کیے گئے۔ایکسکیویٹر کی مدد سے ضبط کی گئی خوراک مظفرگڑھ کچرا کنڈی پر تلف کی گئی۔ ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی آفیسر نے اشفاق ٹریڈرز کو مرچوں میں ٹیکسٹائل رنگ کے استعمال،پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن نہ کروانے،ورکرز کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،ناقابل سراغ خام مال کی موجودگی پر مصالحہ جات وئیر ہاؤس کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح خانیوال میں کاروائی کرتے ہوئے بیری والا قبرستان کے قریب واقع منا بھائی پاپڑ فیکٹری کو بائیوڈیزل کمپنی سے کنٹریکٹ نہ ہونے، پاپڑ کی تیاری میں استعمال ہونے والے آئل کے تبدیل کرنے کا ریکارڈ نہ ہونے اور فوڈ اتھارٹی کی واضع کردہ پیکنگ رول کے تحت لیبلنگ نہ کرنے پاپڑ فیکٹری کو سیل کیا گیا۔مزید براں عبدالحکیم پل باگڑپر واقع نیو مسلم سوڈاواٹر فیکٹری کو مصنوعی میٹھاس،کیمیکل فلیورز سے مضر صحت جو س تیار کرنے، بغیر فلٹر پانی کے استعمال، غیر قانونی طور پر معروف برانڈز کو استعمال کرنے،جان لیوا حشرات کی موجودگی اور نان فوڈ گریڈ ٹیکسٹائل رنگ کے استعمال پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ دوران کاروائی2040مس برانڈسوڈاواٹر ڈبوتلیں،فلنگ مشین اوردیگر سامان برآمدکیا۔اسی طرح بورے والا میں کاروای کے دوران ویجی ٹیبل گھی کی ملاوٹ کرنے،لئے گئے دودھ کی سیمپل رپورٹ پازیٹو آنے،لیکٹوسکینر مشین سے دودھ کی چیکنگ کے دوران دودھ میں غذائی کمی،کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر وہاڑی میں کرماں والے ملک پوائنٹ کو سربمہر کیا گیا۔ دوران کاروائی 100لیٹر دودھ،فریزر اور چلر کو ضبط کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -