ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کیخلاف ریلوے پریم یونین کااحتجاج

  ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کیخلاف ریلوے پریم یونین کااحتجاج

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک بھر کی طرح بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر بھی پریم ریلوے یونین سی بی اے نے ریلوے میں ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ اور پانچ نکاتی مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پریم یونین ملتان رانا شریف نے کی۔مظاہرین نے کالی پٹیاں، سیاہ جھنڈے اور اضتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رانا شریف نے کہا کہ ہم ریلوے کے اندر یکطرفہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

رائٹ سائزنگ کے عمل کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ فارمولہ صرف چھوٹے ملازمین پر لاگو کیا جا رہا ہے گریڈ 17 تا 22 کے آفسران اس فامولے سے مبرا ہیں،ریلوے انتظامیہ سپریم کور ٹ کے معزز ججز کے زیر سماعت کیس میں ریمارکس کو جواز بنا کر اپنی مرضی کا نتیجہ اخذ کرکے ملازمین کی چھانٹی کا عمل شروع کر دیا ہے جس سے ہزاروں مزدوروں کے بے روز گار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 ء کی دھائی میں ریلوے میں مزدوروں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار تھی اور 350 ٹرینیں چلتی تھیں 21 ویں سکیل کا ایک جی ایم اور 20 ویں سکیل کے چار چیف ہوتے تھے اب مزدوروں کی تعداد کم ہوکر محض70 ہزار رہ گئی ہے اور اس میں مذید کمی کی جا رہی ہے لیکن اس کے مقابلے میں ریلوے میں گریڈ22 کے دو گریڈ21 کے 13،گریڈ 20 کے 38 اور گریڈ 17,18,19 کے لا تعداد آفیسران موجود ہیں ملازمین ایک لاکھ 40 ہزار سے 70 ہزار،ٹرینیں 350 سے 134 مگر افسران کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہی ریلوے میں خسارے کا موجب ہے صرف اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازنے کیلئے ریل کوپ،آر ایف ڈی اور ٹی آر جیسے پراجیکٹس بناکر اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے اور اپنے ہی لوگوں کو ٹھیکے دیئے گئے اس طرح ریلوے کو 100 روپے والا پرزہ 500 روپے میں ملا ان پراجیکٹس میں ریلوے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا دوسرے طرف ریٹائرڈ ریلوے ملازمین اور بیوگان اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ان حالات کے پیش نظر پریم یونین میدان عمل میں نکلی ہے ہم کسی بھی صورت یک طرفہ ڈاؤن کا عمل نہیں ہونے دیں گے ہمارا ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے یتیم بچوں اور ٹی ایل اے پر کام کرنے والے ملازمین کو فی الفور مستقل کرئے،تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ریٹائرڈملازمین،بیوگان کو واجبات کی ادائیگی اور پریم یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈکو منظور کرے۔

پریم یونین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -