خان گڑھ، اندھا قتل ٹریس، گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

خان گڑھ، اندھا قتل ٹریس، گینگ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

  

خان گڑھ (نامہ نگار) تاجر کو دوران ڈکیتی اندھے قتل کی واردات ٹریس، گینگ کے تمام ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار، مزید وارداتوں کا انکشاف، لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کرالی گئی، ڈی ایس پی غلام اصغر چانڈیہ کی تھانہ خانگڑھ میں پریس کانفرنس،تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کے علاقے تاجر غلام محمد کو تین نامعلوم مسلح ملزمان نے راہزنی کی خاطر روکا اور اسلحہ(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کے زور پر مال لوٹنا چاہا تاجر کی طرف سے مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان کار سوار تاجر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے تاجر کی قتل کی اہم واردات کو تکنیکی بنیادوں پر تفیش عمل میں لاتے ہوئے ملازمان کو ٹریس کر لیا اور گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم بڑی مہارت سے طیب اعوان ڈکیت گینگ کو سرغنہ طیب اعوان سمیت اس کے دو مزید ارکان صغیر اور فضل کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنی واردات کا اعتراف بھی کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے جس میں ملزمان نے دیگر 3 راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا جن سے چھینی گئی نقد رقم 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور ناجائز اسلحہ 2 رائفلیں اور 2 پستول بھی برآمد کرلئے گئے، ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل غلام اصغر خان چانڈیہ نے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر ہمراہ تھانہ خانگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تھانہ خانگڑھ ایس ایچ او چوہدری جاوید اور ان کی پولیس ٹیم اور آئی ٹی پر کام کام کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام اور سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا،ڈی ایس پی غلام اصغر چاندیہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ندیم عباس کی کی طرف اہم ذمہ داری جو سونپی گئی وہ یہی کیس تھا، ان کی تعیناتی کے بعد یہ اہم کیس ان کیلئے چیلنج سے کم نہ تھا جسکی روزانہ کی بنیاد پر تفیش کا آغاز کیا اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا فرمائی اور اس اہم کام میں شامل تمام پولیس اہلکاران شاباش کے مستحق ہیں، ڈی پی او ندیم عباس نے پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،تقریب سے سردار محمد آباد ڈوگر،نوابزادہ بلال احمد خان،نوابزادہ عمران خان مدعی مقدمہ نیاز احمد نے خطاب کیا۔

اندھا قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -