وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع فارن سروسز اکیڈمی کا دورہ

  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع فارن ...

  

ملتان(پ ر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سفارت کاروں کو کورونا وائرس کی وبا کے بعد تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین سفارتی تربیت فراہم کرنا ہوگی۔ وہ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

جمعرات کو اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع فارن سروسز اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پرکہا کہ ہمیں اپنے افسران کی بہتر تربیت کیلئے انہیں روایتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ معاشی سفارت کاری، ثقافتی سفارت کاری کے رموز سے بھی روشناس کروانا ہو گا اس سلسلے میں سلیبس میں تبدیلی سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے بعد تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنے سفارت کاروں کو بہترین سفارتی تربیت فراہم کرنا ہوگی تا کہ وہ عملی زندگی میں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فارن سروس اکیڈمی کی تزئین و آرائش کیلئے پاکستان میں چین کے سفیر اور چائنا ایمبیسی انتظامیہ کے ممنون ہیں۔ ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض اور اسپیشل سیکرٹری ایڈمن نے وزیر خارجہ کو اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ جس میں لائبریری، اسٹڈی ایریا، رہایشی ایریا، ہاسٹلز، کھیلوں کے گراؤنڈز وغیرہ شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -