پنشن نہ بڑھنے پر ریٹائر ملازمین کی ایسوسی ایشن قائم کرنیکا فیصلہ

  پنشن نہ بڑھنے پر ریٹائر ملازمین کی ایسوسی ایشن قائم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) ریٹائرڈ ماہرین تعلیم رانا محمد اسلم ساغر، لیق احمد قریشی اور رانا ولایت علی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے 74 سال کی تاریخ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
میں پہلی بار پنشن میں اضافہ نہیں کیا اور دوسری طرف اعلیٰ کیڈر کے ریٹائرڈ آفیسرز کو مختلف شعبہ جات میں دس لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے میں چیئرمین و ڈائریکٹرز جیسے اعلیٰ عہدوں پر کنٹریکٹ دے کر غریب سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پر مشتمل ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور حکومت کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔