ٹبہ سلطان پور، دانش سکول میں مثبت اصلاحات کی ہدایت

    ٹبہ سلطان پور، دانش سکول میں مثبت اصلاحات کی ہدایت

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارٹبہ سلطان پور میں ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ سے بننے والے دانش اسکول کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کا (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

حکم دیتے ہوئے دانش اسکول سسٹم میں مثبت اصلاحات لا نے کی ہدایت بھی جاری کی تفصیل کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چئیرپرسن دانش اسکول اتھارٹی پنجاب سمیرا احمد کوٹبہ سلطان پور کے چک نمبر204 ڈبلیوبی میں سال2018میں تعمیر ہونے والے دانش اسکول کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دانش اسکول میں ضروری اسٹا ف اور سامان کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دانش اسکولوں میں مثبت اصلاحات بھی لائی جائیں وزیراعلیٰ پنجاب کا دانش اسکول سنٹر آف یکس لینس کے اہداف حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیاواضع رہے کہ پہلے بھی کئی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دانش اسکول کو فنکشنل کر نے کا حکم دیا گیا ہے لیکن علمدامد ابھی تک نہ ہوسکا ہے اور دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کے پرنسپل، ایڈمن اور اسٹاف کے سینکڑوں ملازمین گذشتہ3سال سے گھروں میں فارغ بیٹھ کر ہی لاکھوں روپے بھاری تنخواہیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات حاصل کر کے قومی خزانہ پر بوجھ بننے ہوئے ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -