اسلام دشمن قوتیں عقیدہ ختم نبوت پرحملہ آوار ہیں، لیاقت بلوچ
ملتان(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ فرقہ واریت بڑا متفقہ، اسلامیان پاکستان اور پوری اُمت کے خلاف بڑی سازش اور زہر قاتل ہے۔ اسلام دشمن قوتیں اسلامی تہذیب،عقیدہ ختم نبوتؐ اور اُمت کی آزادی اور وقار پر حملہ آور ہیں، اہل ایمان کو منظم بنیادوں پر آپس میں لڑ ایا جارہا ہے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
۔ علماء، مشائخ اور قومی قیادت اس آگ کو بھڑ کانے سے روکے، تمام مسالک کے قائدین، علماء، واعظین، ذاکرین، سوشل میڈیا پر سرگرم گروپس کی سازش پہچانیں اور امن، محبت، برداشت اور دِل آزاری سے بچ جانے کا ماحول پیدا کریں۔لیاقت بلوچ نے مولانا عزیز الرحمن ہزاروی مرحوم، علامہ شیخ حسن علی نجفی کے داماد کے انتقال پر تعزیت کی اور اسلام آباد میں مرکز خالد بن ولید میں انصا رالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل سے ملاقات کی اور حالات پر تبادلہ خیال کیا۔لیا قت بلوچ نے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کے برادر نسبتی سینئر صحافی میاں ارشاد الحق کے انتقال پر تعزیت کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ حاصل ہوگئی لیکن انہوں نے ملکی حالات، خطرات اور بحرانوں کا ادراک نہیں کیا۔ مسئلہ کشمیر کو عملاََ نظر انداز کردیا، بھارت کے سازشی اور جارحانہ رویوں پر زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔سماجی، اقتصادی اور سیاسی بحران بڑھتا ہی گیا۔اب تو حکومت کے صرف اتحادی نہیں پارٹی ممبران بھی نالاں ہیں۔ عمران خان غلط فیصلوں پر ڈٹ جانے اور بے بنیاد تشریحات پر بحرانوں میں گھر گئے ہیں۔ انتشار کے دشت میں حکومت نے نا اہلی اور بد انتظامی کی انتہا کردی ہے۔ روٹی، روزی، پٹرول کا حصول عوام کیلئے مشکل تر ہوگیا ہے اب یہ لاوہ کہیں نہ کہیں پھٹے گا۔ نا اہلوں کے محسن نا اہلیوں کو تحفظ نہیں دے سکتے#