حکومت اپنی آئنی مدت پوری کریگی، دوست محمد مزاری

حکومت اپنی آئنی مدت پوری کریگی، دوست محمد مزاری

  

راجن پور( تحصیل رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پوری پارٹی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے، حکومت اپنی آئینی مدت (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

(بقیہ نمبرصفحہ6پر)

پوری کرے گی اور عام انتخابات میں کیے گئے عوام سے وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر ہا?س میں اپنے حلقہ انتخاب سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے کرونا کی شدت میں تیزی آئی۔عوام کو چاہیے کہ وہ کرونا کے معاملہ پر حکومت سے تعاون کریں، عوام کے تعاون کے بغیر کرونا کے پھیلا? کو روکنا نا ممکن ہے۔عوام اپوزیشن کے پراپیگنڈہ پر کان دھرنے کی بجائے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں، اپوزیشن کے پاس کوئی تعمیری گفتگو تو ہے نہیں وہ صرف اور صرف کرونا پر سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کرونا وائرس کی تباہی کے باوجود معاشی چیلنجز کو بڑی حکمت عملی سے حل کر رہی ہے۔ کرونا نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت نے چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے 56ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ہم نے عوام کو کرونا جیسی و با اور غربت دونوں سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ترقی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے اور غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے لیکن اب عوام ان کے دوغلے پن کو جان چکی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن کی کرپشن اور کرونا جیسی وبا سے احسن طریقے سے نمٹ رہی ہے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -