ڈیرہ، اسلامی جمعیت طلبہ کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  ڈیرہ، اسلامی جمعیت طلبہ کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام کالج چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مظاہرین ایم ایس ایم کے ضلعی صدر ابراہیم نیازی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان شرجیل بلال، عمیر لغاری، نجید نثار، عبداللہ نعیم، احمد طاہر، ذیشان گرمانی، وجاہت علی، حذیفہ قیصرانی، ساران علی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
اور دیگرطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازی خان حذیفہ عثمان نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے حقوق کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ کبھی ناکارہ آن لائن کلاسز کی صورت میں جس کا سسٹم مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اور کبھی بجٹ میں کٹوتی کی صورت میں۔ انہوں نے مطالبہ کیا یونیورسٹیز کی فیسوں میں کمی کی جائے۔ طلبہ کے لیے فری انٹرنیٹ کا انتظام کیا جائے۔ آن لائن کلاسز کے نظام میں بہتری کی جائے۔اگر آن لائن سسٹم کو بہتر نہیں کرسکتے تو آن لائن کلاسز فوراً ختم کی جائے اور طلبہ کو پرموٹ کیا جائے یا پھر SOP's بنا کر یونیورسٹی کھولی جائے غازی یونیورسٹی میں آئے روز کسی نہ کسی ٹیچر پر نازیباں حرکات کے الزامات لگے ہوتے ہیں ان کی انکوائری کی جائے اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ٹیچر کو برطرف کیا جائے اور اگر لزامات غلط ہیں تو طلبہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔یونیورسٹیز کو پابند کیا جائے کہ طلبہ سے کسی قسم کی فیس وصول نہ کریں۔ جو طالبعلم فائنل سمسٹر میں ہیں ان کو پرموٹ کیا جائے۔ طلبہ کی سکالرشپ کے لیے تعلیمی اداروں کو الگ سے رقم دی جائے۔ غازی یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی شہر کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ہیں ان میں کیفے ایریا اور واش روم کی سہولت موجود نہیں ہے ان کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ اس موقع پر طلبہ بھرپور نعرہ بازی کی اور مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے کا کہا۔اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مزاکرات کرنے کی دعوت دی گئی اور تمام مطالبات انتظامیہ کو پیش کیے گئے اور انتظامیہ نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور احتجاج کو منظم طریقے سے ختم کردیا گیا۔
احتجاج