مبینہ منشیات فروش کاپولیس اہلکار کے گھردھاوا، تشدد سے اہل خانہ بھی زخمی،کارروائی شروع

مبینہ منشیات فروش کاپولیس اہلکار کے گھردھاوا، تشدد سے اہل خانہ بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ‘نامہ نگار) ڈی بلاک میں مبینہ منشیات فروش کا پولیس ملازم اور گھر والوں پر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ حملہ دونوں جانب سے ڈنڈوں اور راڈوں کے وار،پولیس ملازم اس کے بھائی اور سسر سمیت دو حملہ ا?ور بھی شدید زخمی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
منتقل کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ ڈی بلاک گرائمر سکول کے قریب رہائش پذیر مبینہ منشیات فروش رضوان اور پولیس ملازم اویس کے درمیان گلی میں نشیئیوں کو کھڑا ہونے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جس کی رنجش میں گزشتہ روز مبینہ منشیات فروش نے اپنے دیگر پندرہ سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ملازم اویس،اس کے بھائی اور سسر پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس پر اویس اور اس کے ساتھیوں نے بھی بھرپور جواب دیا دونوں گرپوں کے تصادم کے نتیجہ میں پولیس ملازم اویس، اس کا بھائی اور اس کے سسر سمیت دو حملہ ا?وربھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔
دھاوا