چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں شہری قیمتی اشیاء، نقدی سے محروم

  چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں شہری قیمتی اشیاء، نقدی سے محروم

  

ملتان ( وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے بستی نوناری احمد حسن سے تین مسلح ڈاکو نے موٹرسائیکل (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سمیت نقدی و موبائل مالیت38ہزار 6سو روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے اے پی ایف سلیکشن سنٹر کے باہر سے محمود الحسن، تھانہ گلگشت کے علاقے بہادر پور حماد احمد، تھانہ بی زید کے علاقے ماڈل ٹاون عمران، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہین ا?باد محمد اکرم کی موٹرسائیکلیں، تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی محمد افضل کیگھر سے تین بیل مالیت2لاکھ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اقبال بگر عبدالستار کے کارخانے سے شال مالیت 2لاکھ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شاہین مارکیٹ طاہر علی کے کمرے سے رائفل و سونا مالیت1لاکھ30ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے ناصر عباس کی موٹرسائیکل، تھانہ بستی ملوک کے علاقے امجد علی کیگھر سے سونا چاندی مالیت6لاکھ28ہزارجبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد یوسف کی دوکان سے دو موبائل چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -