پاکستان کسان اتحاد کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، میپکو کمپلیکس کاگھیراؤ

  پاکستان کسان اتحاد کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، میپکو کمپلیکس ...

  

بورے والا: (تحصیل رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کی میپکو(واپڈا) کے خلاف احتجاجی ریلی،میپکو کمپلکس کا گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرہ، یکم جولائی تک کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائروسیع کر دیا(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے سینکڑوں کسانوں نے میپکو(واپڈا)کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی میپکو کمپلکس وہاڑی بازار کے سامنے پہنچی جہاں کسانوں نے میپکو کے دفتر کا گھیراؤکئے رکھا اور میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان راہنماؤں کا کہنا تھا میپکو کی جانب سے کسانوں کے زرعی ٹیوب ویلز کے کنکشن بلاجواز بھاری جرمانے ادا نہ کرنے پر منقطع کئے جارہے ہیں کسانوں کے خراب میٹر تبدیل کرنے کی بجائے ماہانہ ایوریج بلوں کے ذریعے انکا معاشی قتل اور زمینوں کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل ہورہا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسانوں کے مسائل حل نہ کئے گیے تویکم جولائی کو پنجاب بھر کے ہزاروں کسان سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر ہونگے جس سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری پولیس اور واپڈا پر عائد ہوگی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -