حکومت یکساں پالیسی اپناتے ہوئے سستی گندم فراہم کرے، شیخ شہباز
وہاڑی(بیورورپورٹ‘نامہ نگار)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء شیخ شہباز محمود نے مقامی فلور مل میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ اضلاع میں سستی گندم کا کوٹہ فراہم کرنا کہاں کا انصاف ہے عوام دشمن پالیسی کو ہم نہیں مانتے حکومت فوری طور پر ایسی پالیسی کو تبدیل کرے جس میں دوسرے اضلاع کی عوام ساتھ زیادتی ہوملک اور صوبہ میں ایک پالیسی کا نفاذ حکومتوں کی ذمہ داری ہے اس موقع پر عاصم اشرف، شیخ جاوید،راحیل(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
اصغر،مرزا نعیم،چوہدری صفدر،رانا عبدالستار،شیخ محمد یونس،ڈاکٹر جاوید،باسط علی،حافظ عبیداللہ،چوہدری فیصل سمیت فلوملز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بوریوالا، میلسی اور وہاڑی کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سستا گندم کوٹا وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کونہ دے کر شہریوں کی حق تلفی کی گئی حکومت فوری طور پر ایسے فیصلوں کو واپس لے جن سے تعصب کی بو آتی ہوانہوں نے کہا کہ سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود کی بنائی گئی پالسیی سے تعصب اور افراتفری پھیل سکتی ہے من پسند اضلاع کو نوازنا سراسر ناانصافی ہے۔حالیہ آٹا بحران کی ذمہ دار حکومت ہے اور حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ بحران سے بحران سنگین ہوسکتا ہے۔ اگر فلور ملز کو ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کا کوٹہ دیا جاتا تو کبھی بحران پیدا نہ ہوتا۔ پہلی بار فلور ملز کو گندم خریدنے سے روکا گیا۔حکومت نے اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے لوگوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھائی۔ گندم اور آٹا کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں بھی حکومت کی ناقص پالسیوں کی وجہ سیہے۔انہوں نے کہا ضلع وہاڑی میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہے کہ اگر وہاڑی کو گندم کا کوٹہ فرام نہ کیاگیا تو فلور ملز بند کرکے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
شیخ شہباز