ایشیاء کپ کے رواں سال انعقاد کیلئے پراُ مید ہیں، وسیم خان

ایشیاء کپ کے رواں سال انعقاد کیلئے پراُ مید ہیں، وسیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے رواں سال انعقاد کے لئے پر امید ہیں اور اس ایونٹ کو کسی نیوٹرل مقا م پر منعقد کرنے کے لئے پلاننگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی اس ایونٹ کے انعقاد میں کافی وقت ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس کا انعقاد ممکن ہوسکے کیونکہ یہ ایشیاء کا ایک بہت بڑا ایونٹ ہے او ر اس میں ایشیاء کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اس لئے اس کی اہمیت بہت ہے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ اس ایونٹ میں ایشیاء کی جو ٹیمیں شرکت کر تی ہیں سب شرکت کریں انہوں نے ایشیاء کپ کے لئے پی ایس ایل 6 کی قربانی کو خارج از امکان قرار دیا جبکہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں آنے والی تجویز پر کہا کہ ایسی کسی تجویز کو ماننا تو دور کی بات ہے اس بارے تو سوچا بھی نہیں جاسکتا یاد رہے کہ بھارت نے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی وسیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایشیاء کپ کا انعقاد یو اے ای یا سری لنکا میں کروائیں اور اس کے لئے کرکٹ بورڈز آپس میں بات چیت کررہے ہیں۔