دورہ انگلینڈ،ذیشان اشرف اور جنید خان کی شمولیت کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلش ٹور کیلئے بیٹسمین ذیشان اشرف اور فاسٹ باؤلر جنید خان کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی نے کورونا وائرس کی صورتحال میں ممکنہ متبادل پلیئرز کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے تاہم حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے۔پی سی بی کی جانب سے تصدیق کے بعد کہ انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب دس پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آگئی متبادل پلیئرز کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔سلیکٹرز اگرچہ سکواڈ کا اعلان کرتے وقت چار کھلاڑیوں بلا ل آصف، عمران بٹ،موسیٰ خان اور محمد نواز کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر چکے تھے تاکہ وائرس ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں فوری متبادل مل جائے۔
Blank 1 Second
00:00
/
00:01
00:00
Loading Ad
Next Video
×
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں جنید خان،احسان عادل اور تابش خان کے نام زیر غور ہیں۔واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے چیف سلیکٹر مصباح الحق کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ متبادل پلیئرز سے متعلق حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں۔