فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز تعارفی کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز تعارفی کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن ویمنز انٹروڈکٹری کوچنگ کورس آج شروع ہو گا۔ ملک بھر کے 16 مختلف فٹ بال کلبز اور ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والی 27 خواتین کھلاڑیوں کا چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسمائیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ کی دنیا سے تعارف کروائیں گے۔

کورس پی ایف ایف کے ایک ماہ طویل کوچنگ کورسز کے سلسلے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے کا آغاز گزشتہ ہفتے ویمنز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورس کے انعقاد سے ہوا تھا۔ اس کورس کے بعد پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ کے کوچز کے لئے ریفریشر کورسز اور مرد حضرات کے لئے تعارفی (انٹروڈکٹری) کوچنگ کورس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -