پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 613 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 613 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 613 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 375افراد شدید،322معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 288 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 17 مسافر 318 اور 99 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 134 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 143 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 52 حادثات میں 55 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 51 حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 705 متاثرین میں 589 مرد اور 116 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 118 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 402 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 185 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 522موٹر سائیکلز،67آٹو رکشے،56موٹر کاریں،16وین06مسافربسیں،22ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -