ڈاکو 15لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار: مزاحمت پر نوجوان زخمی

  ڈاکو 15لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار: مزاحمت پر نوجوان زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق کاہنہ میں عبدالرحمان گھر کے باہر کھڑا فون سن رہا تھا ڈاکووں نے نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔ چوہنگ میں گھر سے 6 لاکھ 35ہزار کی نقد ی،دیگر سامان،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار دیگر سامان۔ کاہنہ میں گھر سے2لاکھ 90ہز ار کی نقدی اور دیگر سامان۔ سمن آباد میں ڈاکوؤں نے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے گھر سے 1لاکھ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گلبرگ میں ڈاکوؤں نے ہمایوں سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون، شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں،رنگ محل،نیو انارکلی، نصیر آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -