احتساب عدالت کے ججز کی موسم گرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری

احتساب عدالت کے ججز کی موسم گرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے ججوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق نیب کے ججوں کی 20 جون سے 15 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی،نیب کی 5عدالتوں کے جج مرحلہ وار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی 22 جون سے 19 جولائی تک چھٹیوں پر رہیں گے،ایڈمن جج جواد الحسن 15 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات پر رہیں گے،احتساب عدالت نمبر 3 کے جج محمد اکمل خان 20 جون سے 15 اگست تک جبکہ احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد 23 جون سے 20 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گے،اسی طرح احتساب عدالت نمبر 5 کے جج امجد نذیر چودھری 2 جولائی سے 29 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات پر ہوں گے،چھٹیوں میں نیب کے اہم مقدمات کی سماعت ڈیوٹی جج صاحبان کریں گے۔

مزید :

علاقائی -