سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی جائے، آئی جی پنجاب

سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی جائے، آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں افسران واہلکارپہلے سے زیادہ تندہی اور جذبہ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جن علاقوں کو حکومت نے سیل کردیا ہے وہاں سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کرصورتحال کا جائزہ لیتے رہیں اوران علاقوں میں ایس او پیز کی پاسداری پر بھرپور توجہ اور فوکس کیاجائے تاکہ وبائی وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں ادویات اور اشیائے خوردونوش سمیت ضروری سازو سامان کی گاڑیوں کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے جبکہ مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سنٹرل پولیس آفس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

مزید :

علاقائی -