پنجاب پولیس کے 11ایس پی اور 10ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

پنجاب پولیس کے 11ایس پی اور 10ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

  

لاہور(کرائم رپورٹر،خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 11 ایس پیز اور 10 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے آئی جی انسپکشن سی پی او پنجاب لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسزانویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری،تقرری کے منتظرتصور اقبال کو ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ،ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور عائشہ بٹ کو ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور ملک جمیل ظفر کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کا اضافی چارج،ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ محمد راشد کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کرنے کے ساتھ ایس پی موبائلز لاہور کا اضافی چارج،تقرری کے منتظر میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کو ایس پی انویسٹی گیشن I- انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،ایس پی انویسٹی گیشنII- انویسٹی گیشن پنجاب لاہورنوید اجمل کو ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر محمد اسلم خان کو بٹالین کمانڈر 4پی سی فیصل آباد،ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین، ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین محمد اشرف اعوان کو ڈپٹی ڈائیریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور،ڈی ایس پی ٹیلی پنجاب لاہور سید منتظر مہدی کاظمی کو ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور،ڈی ایس پی سیکیورٹی ٹیررازم پری وینشن لاہور اشفاق احمد کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور،ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور سید سہیل حسین کاظمی کوڈی ایس پی سیکیورٹی ٹیریزم پری وینشن لاہور،ڈی ایس پی PHP مظفر گڑھ لیہ عبدالرحیم کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان، ایس ڈی پی او کینٹ ملتان عمران مشتاق ملک کو ڈی ایس پی لیگل I- پولیس ٹریننگ کالج ملتان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشنIII- ملتان حسن محمود کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان، ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی محمد شاہد نذیر کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے ایڈیشنل آئی جی CTDپنجاب لاہور، ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن رضوان منظور کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن VI- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہوراور ایس ڈی پی او بھوآنہ چنیوٹ نوید مرتضیٰ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -