سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے ریمانڈ میں 30 جون تک توسیع

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے ریمانڈ میں 30 جون تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جون تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،گزشتہ روزملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،عدالت کے روبرو نیب کے 4 گواہ کے بیانات قلمبند کئے گئے،احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کا موقف ہے کہ احد چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، احد چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -