داتا دربار اوربھاٹی گیٹ کے قریب سے 2لاشیں برآمد

داتا دربار اوربھاٹی گیٹ کے قریب سے 2لاشیں برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ میں 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھے جن کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -