لیاقت آباد،2روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا

لیاقت آباد،2روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دم توڑ گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لیاقت آباد کے علاقے میں 2روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقہ پیکو روڈ پر 2روز قبل 60 سالہ شخص تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -