قاتل گرفتار

  قاتل گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 32سالہ اظہر اقبال کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کے دوست ملزم محمد سرور کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق۔ مقتول اظہر اقبال اور ملزم محمد سرور دونوں پنڈی بھٹیاں میں ایک ہی گاؤں کے رہائشی تھے۔

اور دونوں بادامی باغ میں ایک ہی مکان میں کرائے پر رہائش پذیر تھے۔مقتول اظہر اقبال اور ملزم محمد سرور دونوں اپنی اپنی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریت،مٹی کی سپلائی کا کام کرتے تھے۔دونوں دوستوں کے درمیان مکان کاکرایہ دینے کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔عید کی چھٹیوں پر بیوی کے میکے چلے جانے کی وجہ سے مقتول اظہر اقبال گھر میں اکیلا ہی رہ رہا تھا جس کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے ملزم محمد سرور نے اپنی سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کے لیے اپنے دوست اظہر اقبال کو نیند کی حالت میں سر پر آہنی راڈ مار کے قتل کر دیا تھا۔ملزم محمد سرورقتل کی واردات کے بعد اپنے دوست کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ بھی ڈالتا رہا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن محبوب رشید میاں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اندھے قتل کی سنگین واردات ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -