مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ما نگا منڈ ی خو فناک حادثہ دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی 6 لاکھ روپے مالیت کی تین عدد قیمتی بھینس بھی موقع پر ہلاک ہو گئیں۔پو لیس کی ابتدائی تفتیش تفصیلات کے مطابق ملتا ن ر وڈ اڈا باٹھ کے قریب ایک مزدا ڈالا جوکہ دیپالپور کے علاقہ سے جانور لوڈ کرکے شاہ پور کانجراں لاہور مویشی منڈی لے کر جا رہا تھا بتا یا گیا کہ ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھڑے ٹریلر سے زور دار دھماکہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ مقبول احمد اور 26 سالہ محمد عرفان موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ تیسرا نور احمد شدید زخمی ہو گیا جس کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔گاڑی میں لوڈ تین عدد قیمتی بھینسیں جس کی مالیت تقریبا6 لاکھ رو پے بتائی گئی ہے وہ بھی موقع پر ہلاک ہو گئیں۔

تھانہ ما نگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کر دی اس کے علاوہ تھانہ مانگا علاقہ کی ریسیکو 1122ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر امدادی کاروائی میں حصہ لیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ورثاًکے حوالے کر دیاگیا۔ حادثہ تقریباً3بجے کے قریب پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -