اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیاں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے شیخوپورہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بنام شیر زمان ولد محمد منشا سے 30 کلو گرام افیون جب کہ دوسری کارروائی بھی شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب ہوئی جہاں پر دوران تلاشی ٹیوٹا کرولا میں سے 48 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور ملزم حمود الرحمان کو گرفتار کرکے گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپایا گئی منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -