نواب ٹاؤن، ٹریکرٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 36 سالہ موٹر سائیکل سوار شہزاد کو کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔