سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کالاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کالاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کورونا وباء کے پیش نظر اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لاک ڈاون کئے گئے علاقوں گلبرگ، فیصل ٹاون، گارڈن ٹاون اور ماڈل ٹاون کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔

پابندی سے مستثنیٰ افراد کو ان اور آوٹ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سی سی پی او نے ڈیوٹی پر کھڑے الرٹ اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ سیل کئے گئے علاقوں میں آزادنہ نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اشیاء خوردونوش، ادویات سمیت دیگر ضروری ترسیل والی گاڑیوں کو مکمل اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیل کیے جانے والے تمام علاقوں میں دفاتر بند رہیں گے۔ محکمہ لیبر اس حوالہ سے واضح مراسلہ جاری کر چکا ہے۔ سیل کیے جانے والے علاقوں میں موجود دفاتر اپنے ملازمین کو بلانے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ سر براہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو زبردستی بلانے والے دفاتر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ سیل کیے جانے والے تمام مقامات پر پولیس کی نفری موجود ہے۔ ذوالفقارحمید نے تمام افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون جن علاقوں میں لگایا گیا ہے گاہ بگاہ وہاں وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ 7 لاک ڈاون علاقوں میں 40ہاٹ سپاٹ پر افسران کی نگرانی میں 43 ایس ایچ اوز سمیت 03ہزار 546 اہلکار تعینات کے گئے ہیں

مزید :

علاقائی -