کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38سالہ شخص جاں بحق

کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38سالہ شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 38 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے ہمدانی پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں ارشد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے میاں ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -