قلعہ گجر سنگھ سے مختلف وارداتوں میں ملوث3ملزم گرفتار

قلعہ گجر سنگھ سے مختلف وارداتوں میں ملوث3ملزم گرفتار

  

لاہور(خبر نگار) ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن اسد الرحمن کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے موٹر سائیکل سنیچنگ۔ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ قیصرعرف ڈان کے3ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن اسد الرحمن کے مطابق سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کی ہدایت پر سول لائن ڈویزن میں ڈکیتی۔راہزنی اور نقب زنی سمیت موٹر سائیکل سنیچنگ کی روک تھام کے لیے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں سپیشل سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔جس میں ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ کی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے موٹر سائیکل سنیچر گینگ کو سرغنہ قیصر علی عرف ڈان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن اسد الرحمن کے مطابق گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ قیصر علی عرف ڈان اور اسکے ساتھی نادرعرف چوچی اور عمران شامل ہیں۔

جو کہ موٹر سائیکل سنیچنگ کے ساتھ ساتھ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ایس پی اسد الرحمن کے مطابق گرفتار ملزمان سے تقریباً 2 لاکھ روپے نقدی، 2موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن ڈویزن اسد الرحمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قیصر عرف ڈان وغیرہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان نے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کااعتراف بھی کیا ہے۔ملزمان انتہائی خطرناک ہیں اور لاہور کے متعدد تھانوں اور اے وی ایل ایس کے شعبہ کو مطلوب تھے۔جس میں انچارج انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن اسد الرحمن کا گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -