کورونا سے مزید112افراد جاں بحق، 3018نئے کیسز رپورٹ، تما ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت

کورونا سے مزید112افراد جاں بحق، 3018نئے کیسز رپورٹ، تما ایئر لائنز کو پاکستان ...

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی (سٹاف رپورٹر، جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا سے مزید 112 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3920 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 194068 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1178 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جمعرات کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 3018 کیسز اور 112 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1655 کیسز 86 ہلاکتیں، سندھ میں 1098 کیسز اور 17 ہلاکتیں، اسلام آباد 227 کیسز 7 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1655 کیسز اور 86 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 71191 اور اموت 1602 تک جا پہنچی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 20262 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 227 کیسز اور 7 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11710 اور اموات 115 ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 6458 ٹیسٹ کیے گئے اور 1098 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اب تک4 لاکھ 9 ہزار 145 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 75168 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17کورونا کے مریضوں کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1178 ہو گئی۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 869 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 499 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 23887 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک 11097 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 183 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9817 ہوگئی۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3710 ہے۔بدھ کو گلگت بلتستان سے کورونا کے 28 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1365 ہوگئی ہے۔گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 995 ہوگئی ہے۔بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی کے انتیس ملین افراد کا سروے کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق طبی اہلکار گھر گھر جا کر لوگوں کی صحت کے حوالے سے معلومات اکھٹی کریں گے اور جن لوگوں میں علامات دکھائی دیں، ان کے موقع پر ہی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ عمل چھ جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ نئی دہلی کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ بھارتی شہر ہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی جبکہ 4 لاکھ84 ہزار سے افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 58 ہزار 421 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 53 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے

’کورونا ہلاکتیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیترنگ ڈیسک)حکومت نے تمام ائیرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بتایا کہ تمام ائیر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، 27 جون سے جو مسافر پاکستان سے باہر جائیگا تو ائیرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی جائے گی اور پاکستان سے باہر جانے والے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ائیر پورٹ نہ آئیں۔انہوں نے کہا ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افراد میں کورونا مثبت آیا ہے جس پر کچھ ممالک کے تحفظات ہیں۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آرہے ہیں اور وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کوترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے،26 سے 30 جون تک 270 پروازیں پاکستان آئیں گی جن کے ذریعے 40 سے 45 ہزار پاکستانی واپس ا?ئیں گے، 2 سے 3 ہفتوں میں اپنے تمام بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لانیمیں کامیاب ہوجائیں گے۔ملک میں ایس او پیزپرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے 8 ہزار837 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 887 مارکیٹوں اور 7 صنعتیں سیل کر دی گئیں۔جمعرات کو این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق 1513 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوئیں،خیبرپختونخواہ میں 3879 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 112 گاڑیاں اور211 دکانیں سیل وجرمانے ہوئے،پنجاب میں 2346 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں 2 کارخانے اور375 دکانیں سیل کی گئیں، پنجاب میں 659 گاڑیاں کوجرمانے بھی کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں 717خلاف ورزیاں،308گاڑیاں اور76دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے،بلوچستان میں 959 خلاف ورزیاں،326گاڑیاں اور119 دکانیں سیل جرمانے کئے گئے،گلگت بلتستان میں 176خلاف ورزیاں پرسیل و جرمانے عائد کئے گئے،سندھ میں 748 خلاف ورزیاں،35 گاڑیاں اور45 دکانیں سیل جرمانے عائدکئے گئے،سندھ میں 4 کارخانوں کو بھی سیل کیا گیا۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -