میئر کراچی کی درخواست پر گورنر سندھ کا عباسی شہید ہسپتال کو طبی سامان کا عطیہ 

میئر کراچی کی درخواست پر گورنر سندھ کا عباسی شہید ہسپتال کو طبی سامان کا ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست پر عباسی شہید اسپتال کو حفاظتی سامان کا عطیہ دیا۔ عطیہ کئے گئے طبی سامان میں 1000 مکمل حفاظتی لباس، 3ہزار ماسک، 10 کارٹن سینیٹائرز شامل ہیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ حفاظتی سامان کی فراہمی سے اسپتال کے ڈاکٹروں اور  طبی عملہ کو فرائض کی بہتر ادائیگی میں مدد ملے گی،صحت کے مراکز میں طبی عملہ کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ا نھیں حفاظتی سامان کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، طبی اور صفائی ستھرائی پر مامور عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہیں فرنٹ لائن سولجرز کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، اس کے جلد جانے کے آثار نہیں ہیں ہاتھ نہ ملانے، گلے نہ ملنے، بار بار ہاتھ دھونے کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنا کر ہی ہم کورونا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں اس ضمن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔عباسی شہید اسپتال کو طبی سامان عطیہ دینے کے اقدام پر میئر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ گورنر سندھ کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عباسی شہید اسپتال کو گورنرسندھ کی جانب سے طبی سامان کے عطیہ پر ان کے مشکور ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -