صوابی،مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 جاں بحق

صوابی،مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ بیوہ سید قمر سکنہ بام خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سید قمر اور بیٹوں سمیر، سلمان اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ان کی شوہر سید قمر اور بیٹے سمیر کے مابین گھریلو معاملات پر بحث مباحثہ کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر بیٹے سمیر نے طیش میں آکر پستول سے اپنے والد سید قمر پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوا جب کہ ملزم بیٹا سمیر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دریں اثناء میر زلی خان سکنہ باجا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی بینش اور بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کی شوہر کامران سکنہ سر گودھا چک نمبر82ہمارے گھر میں داخل ہو کر اپنی بیوی مسماۃ بینش پر زبر دستی اپنے ساتھ لے جارہا تھا لیکن وہ جانے پر تیار نہیں تھی جس پر ان کی شوہر کامران نے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بینش گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ مقتولہ کی سات سال قبل نعیم شہزاد سرگودھا کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔تین سال سے میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی جس پر مسماۃ بینش نے اپنے شوہر نعیم شہزاد کو قتل کیا۔ گرفتار ہونے پر ایک سال قبل جیل سے رہا ہوئی اور بعد ازاں کامران ولد احمد سکنہ سر گودھا کے ساتھ کورٹ میرج کی۔ پندرہ یوم قبل مسماۃ بینش اپنے گھر آئی تھی لیکن وہ شوہر کامران کے ساتھ جانے کو تیار نہیں تھی جس پر کامران نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -