پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جسمیں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی ایگریکلچر یونیورسٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے صدر عثمان خان اور جنرل سیکرٹری ملک خسنین،اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے صدر خورشید خان ایگریکلچر یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری منصور زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا،پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن عامر تہکال کے واقعے کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داران کو قرار واقع سزا ملنی چاہئے جبکہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ ان لائن تعلیم میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنٹ نہ ہونے سے ہزاروں قبائلی طلبہ تعلیم سے محروم ہے انہوں نے ان لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کیا جائے،کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات کے پیش نظر سمسٹر فیس پورا معاف کیا جائے اور سالانہ سسٹم میں 50فیصد فیس معاف کیا جائے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرفتار طلباء و طالبات کو جلد رہا کیا جائے،اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی سبجیکٹ ہے وفاقی وزراء اس سلسلے میں پالیسی جاری کرنے سے گریز کریں اور سٹوڈنٹس یونین کو بخال کیا جائے۔