چارسدہ،آل کلرکس کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ،آل کلرکس کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) آل کلرک ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔حکومت کے پاس اپنے وزراء کے تنخواہوں میں اضافہ کے لئے فنڈز موجود ہیں لیکن سرکاری ملازمین کے لئے خزانہ خالی ہے۔سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف کو فوری طو رپر تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے شرخ کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ اس حوالے سے چارسدہ کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اپیکا کے ضلعی صدر حاجی ہدایت اللہ خان نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان،شاد خان اور دیگر نے حکومت کی جانب سے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس غریب سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کے لئے فنڈ ز مین موجود نہیں لیکن اپنے وزراء کے تنخواہوں میں 300فی صد تک اضافہ کے لئے وافر مقدار میں فنڈز موجود ہیں۔حکومت کو کورنا کے نام پر بیرونی ممالک سے فنڈ ز مل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کو عوام پر خرچ نہیں کیا جار ہاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف کو فوری طو رپر تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے شرخ کے حساب سے اضافہ کو یقینی بنائے بصورت دیگر 30جون کے بعد تمام سرکاری ملازمین کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -