پاسکو اپنے تئیں گندم کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار

پاسکو اپنے تئیں گندم کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) مورخہ23جون 2020ء کو پاسکو اور حکومت خیبرپختونخوا کے درمیان 100,000 ٹن گندم کی فراہمی کے معاہدہ کے بعد صوبائی حکومت نے پاسکو حکام کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے گندم اٹھانے کے لئے ٹرانسپورٹ کنٹریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور آئندہ دو سے تین روز تک گندم کی نقل و حمل شروع ہو جائے گی۔ پاسکو عملہ محکمہ خوراک جات کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے گندم اور آٹے کی موجودہ زائدقیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح صوبائی حکومت بلوچستان کو بھی پاسکو کی جانب سے 15,000میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے اور یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کو گندم پاسکو کے بلوچستان میں واقع سنٹرز سے ہی دی جائے گی تاکہ انہیں کرایہ کی مد میں اضافی اخراجات نہ کرنے پڑیں۔ حکومت بلوچستان بھی جب چاہے گی پاسکو کی جانب سے گندم بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ گندم کی نقل و حمل کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے جبکہ پاسکو اپنے تئیں گندم کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -