ہنگو،پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی،بھاری مقدار برآمد

ہنگو،پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی،بھاری مقدار برآمد

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کا پٹرول بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں پٹرول قبضے میں لے لیا گیا،بازاروں میں بلیک میں غیر قانونی طور پر پٹرول کی بلیک میں فروخت کے متعلق انفارمیشن پر دوآبہ،ٹل،ہنگو کے بازاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپے مارے،پٹرول کی کھپت اور رسد میں فرق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ضلع ہنگو میں پٹرول کی سپلائی کا عمل بہتر ہوا ہے،فلنگ اسٹیشنز کے مالکان کے لیے خصوصی میکنزم وضح کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کی صحافیوں سے خصوصی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہنگو نے پٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں،ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کی ہدایت پر ہنگو،دوآبہ اور ٹل کے بازاروں میں کھلے عام اور بلیک میں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور بڑی مقدار میں پٹرول قبضے میں لیا گیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک بھر میں پڑول بحران کا ہنگو پر بھی اثر پڑا ہے تاہم اب یہ بحران کسی حد تک ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طلب اور رسد میں توازن کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈپو سے آنے والے پٹرول کو انتظامیہ کی نگرانی میں شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلنگ اسٹیشنزکے مالکان کے ساتھ ملاقات میں وضح کردہ میکنز پر عمل درآمد سے پٹرول بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، ارشد منصور نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ ضرورت کے مطابق پٹرول خریدیں اور ناجائز منافع اور بلیک میں فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -